27 اگست 2011 - 19:30

برطانيہ کي وزارت داخلہ نے لندن کے پانچ علاقوں ميں تيس دن تک ہر قسم کے مظاہرے پر پابندي عائد کردي ہے.

ابنا: برطانيہ کي وزارت داخلہ نےاسي طرح کسي بھي قسم کے مظاہرے ميں شرکت کرنے والوں کو سنجيدگي کے ساتھ انتباہ ديا ہے - ايسا لگتا ہے کہ تيس دن تک مظاہروں پر پابندي کے لئے اگرچہ فاشسسٹ اور غير فاشسٹ جماعتوں کے درميان خاص طور پر تين ستمبر کو ہيمليٹ ٹاور پر تصادم روکنے کا بہانہ پيش کيا گيا ہے ليکن اس کا مقصد تيرہ ستمبر کو آمرانہ حکومتوں کو اسلحے کي فروخت کے خلاف ہونے والے اہم مظاہرے کو روکنا ہے جو لندن ميں اسلحے کي عالمي نمائش کے موقع پر منعقد ہونے والا ہے -

در ايں اثنا افريقي نژاد باشندوں کے مخصوص فيسٹيول کے موقع پر بھي لندن ميں حفاظتي انتظامات سخت کر ديئے گئے ہيں - يہ فيسٹيول دوشنبے کو منعقد ہوگا اور پوليس کو خدشہ ہے کہ اس دوران مارک ڈوگن کے قتل کے بعدجيسے واقعات رونما ہو سکتے۔

...........

/169